ابنا: خبررساں ایجنسی شبستان کی رپورٹ کے مطابق رائٹرز اور ایپسوس کی حالیہ مشترکہ سروے رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ۴۴فی صدامریکی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔یہ سروے رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اگرتہران اس سمجھوتے کی پاسداری نہ بھی کرے توبھی امریکی عوام ایران کے خلاف فوجی حملے کے مخالف ہیں مذکورہ رپورٹ کے مطابق ۳۱فی صدامریکیوں نے حالیہ مذاکرات میں سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں مزید سفارتی ذرائع استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے اورفقط ۲۸فی صدامریکی ایران کےخلاف فوجی طاقت استعمال کرنے کے خواہاں ہیں لیکن باقی لوگ عراق اورافغانستان کی لمبی جنگ کے بعد دوبارہ جنگ چھیڑنے کا شوق نہیں رکھتے۔۵۰ فی صدامریکیوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں نہیں لگائی جانی چاہییں جب امریکی کانگرس ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے پرزوردے رہی ہے۔یادرہے کہ صہیونی حکومت نے ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے پرسخت نکتہ چینی کی ہے لیکن ایرانی اوریورپی طرفین آئندہ چھ مہینوں کے دوران مقررہ سمجھوتے کوعملی جامہ پہنانے میں سنجیدہ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 نومبر 2013 - 20:30
News ID: 484182
حالیہ سروے رپورٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ۴۴فی صد امریکی ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔